Breaking

Saturday, 17 February 2018

February 17, 2018

چین کی خوبصورت ترین سڑک دیکھ کر حیران ہو جائیں گے



دنیابھر میں جدید ترین سڑکیں بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کہیں سڑکوں سے بجلی پیدا کی جارہی اور کہیں سڑکوں کو جدید ترین انداز میں ڈھالنے کی کوششیں جاری ہیں مگر  دنیا میں ایک سڑ ک ایسی بھی ہے جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

جی ہاں ، پاکستان کے  دوست ملک چین کے جنوبی علاقےہیپو ناپو کے اہم   ہیپوناپو ایکسپریس وے کو دنیا کی خوبصورت ترین روڈ نہ کہا جائے تو زیادتی ہوگی ۔ چین کے خوبصورت اور پر فضاء مقام کے بیچوں بیچ بننے والی اس سڑک کو دیکھنے والے دنیا بھر سے آتے ہیں ۔
February 17, 2018

سال میں صرف دو بلب تبدیل کرکے 21لاکھ روپے کمانے والا شخص




نیویارک : ویسے تو دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جو سال بھر کوئی کام نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگ زیادہ تر اپنے خیالات کی وجہ سے کوئی محنت طلب کام کیے بغیر پیسے بٹورتے ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے ایسی کمپنیاں کھول رکھی ہوتی ہیں، یا اتنی سرمایہ کاری کر رکھی ہوتی ہے کہ انہیں کام کیے بغیر ہی سالانہ لاکھوں روپے ملتے ہیں۔
تاہم دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو تھوڑا بہت کام کرکے بھی لاکھوں روپے بٹورتے ہیں، کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جو سال کے 365 دنوں میں 12 سے 16 گھنٹے لگاتار کام کرنے کے باوجود بھی لاکھوں روپے نہیں کما پاتے۔ لیکن امریکا کی ریاست جنوبی ڈکوٹا کا ایک شخص ایسا بھی ہے، جو سال بھر میں صرف 2 بار کام کرکے پاکستانی 21 لاکھ روپے سے زائد کماتا ہے۔ اگرچہ اسے کوئی پہاڑ کھودنا نہیں پڑتا، لیکن اسے پہاڑ جتنی اوچائی پر جانا ضرور پڑتا ہے۔ جی ہاں، جنوبی ڈکوٹا کے کیون اسکیمڈٹ نامی شخص سال بھر میں صرف 2 بار ایک ٹی وی چینل کے ٹاور کے بلب تبدیل کرکے سالانہ پاکستانی 21 لاکھ روپے کماتے ہیں۔
کیون اسکیمڈٹ دراصل ریاست جنوبی ڈکوٹا کے چھوٹے سے شہر سیو فالز کے قریب صحرا میں واقع معروف امریکی نشریاتی ادارے نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن (این بی سی) کے ذیلی ٹی وی چینل ’کے ڈی ایل ٹی‘ کے ٹاور میں بطور ٹاور الیکٹریشن ملازمت کرتے ہیں۔ ان کا کام صرف ٹی وی کے 1500 میٹر اونچے ٹاور کے بلب تبدیل کرنا ہوتا ہے، جو سال میں صرف 2 بار ہی تبدیل ہوتے ہیں۔ کیون اسکیمڈٹ کو اس کام کے بدلے 20 ہزار امریکی ڈالرز ملتے ہیں، جو پاکستانی 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ کیون اسکیمڈٹ یہ کام کئی سال سے کر رہے ہیں، لیکن ان کے کام کے دنیا بھر میں گزشتہ تین سال سے چرچے شروع ہوئے ہیں۔
ہوا یوں کہ کیون اسکیمڈٹ کے فوٹوگرافر دوست ٹوڈ تھرون نے ان کی ٹی وی ٹاور پر چڑھنے کی ڈرون ویڈیو بنائی، جو دیکھتے ہی دیکھتے نہصرف وائرل ہوئی، بلکہ اس ویڈیو نے امریکا میں متعدد ایوارڈ بھی جیتے۔ ٹوڈ تھرون نے اس ویڈیو کو بنایا ہی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے تھا، کیوں کہ وہ اس کے علاوہ بھی اس غرض سے متعدد ویڈیوز بنا چکا تھا کہ اسے نیویارک میں ہونے والے سالانہ ڈرون کیمرہ ویڈیو و سیلفی ایوارڈ شو میں ایوارڈ ملے گا۔ خوش قسمتی سے ٹوڈ تھرون کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقبول ہوئی، اور اس نے متعدد ایوارڈ جیتے۔ ساتھ ہی کیون اسکیمڈٹ کی بہادری، نوکری اور تنخواہ کے بھی چرچے ہوئے۔ اس ویڈیو کو یوں تو 2010 کے بعد بنایا گیا تھا، لیکن اسے یوٹیوب پر 2014 میں اپ لوڈ کیا گیا۔
یوٹیوب پر اسے ’پریئری ایریل‘ نامی چینل کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا، جسے پہلے ہی ہفتے میں 10 لاکھ بار دیکھا گیا، اب تک اس ویڈیو کو 96 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اسی چینل نے یوٹیوب پر اسی طرح کی دیگر ڈرون ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔
February 17, 2018

آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کا سادہ ترین طریقہ





" آنکھوں کا رنگ " 
اسلام آباد: مرد ہوں یا خواتین ہر کوئی آنکھوں کے رنگ تبدیل کرنے کا شوق رکھتا ہے اور وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ لینزوں کا سہارا لیتے ہیں۔
ایسے لوگوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکی کمپنی نے ایک نئی لیزر سرجری ایجاد کی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی آنکھوں کا رنگ نیلےرنگ میں تبدیل کرسکتاہے۔
کیلی فورنیا میں مبنی اسٹروما میڈیکل نے کم سے کم 37 لوگوں کی مٹیالے رنگ کی آنکھوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کیا ہے۔ اس سرجری میں لیزر کے ذریعے آنکھوں میں موجود آئرس کی سطح سے براؤن میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔
براؤن میلانن کے بغیر روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اور اسٹروما میں پھیل جاتی ہے جس کی مدد سے نیلا رنگ نمودار ہوتا ہے۔
February 17, 2018

خیبر پختوخواہ میں دنیا کا قدیم ترین مجسمہ دریافت




خیبر پختوخواہ میں دنیا کی قدیم چیز کی دریافت سے سری لنکا اور برما میں ہلچل مچ گئی
لاہور(اسامہ): پاکستان میں قدیم ترین مجسمے کی دریافت نے سب کو حیران کر دیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خواہ سے سترہ سو سال پرانہ یہ مجسمہ دنیا کا قدیم ترین ”سلیپنگ بدھا“ باقیات میں شامل ہوتا ہے۔ مجسمہ کی لمبائی 48فٹ ہے۔
واضح رہے کہ موریا حکمرانوں کے دور میں تقریباً 2300 سال قبل یہ علاقہ بدھ مت کا گڑھ تھا۔ خیبر پختون خواہ میں کھدائی کا کام 1929 میں شروع ہوا اور اس مقام سے 500 سے زائد اشیاءتلاش کی جا چکی ہیں۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس تاریخی دریافت سے سیر و سیاحت کے شعبے میں ترقی آئے گی۔صوبائی حکومت نے ثقافتی ورثے کے مقامات کی دیکھ بھال کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ دریافت مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے سری لنکا اور برما کے ماہرین آثار قدیمہ نے خوشی کا اظہار کیا  ہے، اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا
February 17, 2018

خلا میں طویل چہل قدمی، روسی خلا نوردوں کا ریکارڈ قائم



ماسکو : روسی خلا نوردوں نے خلاءمیں طویل ترین مدت تک رہنے کا  ریکارڈ   بنا  ڈالا، روسی خلا نوردوں نے آٹھ  گھنٹے  تیرہ منٹ  کی طویل خلائی چہل قدمی کی۔
تفصیلات کے مطابق,  بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے دو روسی خلا نوردوں نے کئی گھنٹے تک خلائی چہل قدمی کر کے ریکارڈ قائم کر لیا، اس دوران روسی خلا نورد نے تحقیقاتی مواصلاتی سیارے کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا۔
روسی خلا نورد کمانڈر ایگزینڈر میسورکِن اور انجینئر اینٹن نے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک خلا میں چہل قدمی کی اور مذکورہ مواصلاتی سیارے کی تنصیب میں حصہ لیا۔
خیال رہے 2013ء دسمبر میں دو خلانوردوں اولگ کوٹو اور سرگئی نے خلا میں چھ منٹ چہل قدمی کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی امریکی خلاباز پیگی وٹسن زمین پر لوٹ آئی تھیں، وہ دنیا کی معمر ترین خاتون خلاباز کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔
February 17, 2018

دبئی میں دنیا کی طویل ترین اربن زپ لائن کا افتتاح



دبئی : دبئی میں دنیا کی طویل ترین اربن زپ لائن کا افتتاح کر  دیا   گیا اور  ایڈونچر   کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ  زپ لائن کا رخ کر رہے ہیں۔
ایکس لائن نامی زپ لائن تقریبا ایک کلومیٹر طویل اور  170 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ایڈونچر  کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ    زپلائن کا رخ کر  رہے ہیں۔ دبئی مرینا میں واقع اس زپ لائن پر  80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کسی پرندے کی طرح ہوا میں اڑا جاسکتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر کرسکتے ہیں۔
ایڈونچر کے دیوانے بڑی تعداد میں زپ لائن کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کررہے ہیں، جس کا ٹکٹ 650 درہم (تقریبا ساڑھے 18ہزار روپے) ہے۔
February 17, 2018

دنیا کا ذہین ترین بچہ ۔۔ تعلق کس ملک سے ؟جان کر خوش ہو جائیں گے



اسلام آباد: مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمان حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے 13 سالہ طالب علم عبدالرحمان حسین نے دنیا کا ذہین ترین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی، تاہم عبدالرحمان نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کیلئے اسے خصوصی تربیت دی جبکہ ان اساتذہ میں سرفہرست خاتون استاد بتول محمد منتصر ہیں۔

عبدالرحمان کی خاتون استاد بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یادداشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کیلئے عبدالرحمان کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمان کی ذہنی استعداد اور کام کرنے کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمان نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔