اسلام آباد: مرد ہوں یا خواتین ہر کوئی آنکھوں کے رنگ تبدیل کرنے کا شوق رکھتا ہے اور وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ لینزوں کا سہارا لیتے ہیں۔
ایسے لوگوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکی کمپنی نے ایک نئی لیزر سرجری ایجاد کی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی آنکھوں کا رنگ نیلےرنگ میں تبدیل کرسکتاہے۔
کیلی فورنیا میں مبنی اسٹروما میڈیکل نے کم سے کم 37 لوگوں کی مٹیالے رنگ کی آنکھوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کیا ہے۔ اس سرجری میں لیزر کے ذریعے آنکھوں میں موجود آئرس کی سطح سے براؤن میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔
براؤن میلانن کے بغیر روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اور اسٹروما میں پھیل جاتی ہے جس کی مدد سے نیلا رنگ نمودار ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment