Breaking

Showing posts with label اہم خبریں. Show all posts
Showing posts with label اہم خبریں. Show all posts

Saturday, 17 February 2018

February 17, 2018

PSL Schedule 2018

PSL Schedule 2018 Time Table

Date
Match Detail
Venue
Time (PST / Local)
Feb 22, Thu
Peshawar Zalmi vs Multan Sultans
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
Feb 23, Fri
Karachi Kings vs Quetta Gladiators
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
Feb 23, Fri
Multan Sultans vs Lahore Qalandars
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
Feb 24, Sat
Islamabad United vs Peshawar Zalmi
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
Feb 24, Sat
Quetta Gladiators vs Lahore Qalandars
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
Feb 25, Sun
Multan Sultans vs Islamabad United
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
Feb 25, Sun
Karachi Kings vs Peshawar Zalmi
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
Feb 26, Mon
Karachi Kings vs Lahore Qalandars
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
Feb 28, Wed
Islamabad United vs Quetta Gladiators
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 01, Thu
Quetta Gladiators vs Peshawar Zalmi
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 02, Fri
Multan Sultans vs Karachi Kings
Sharjah
04:30 PM / 03:30 PM
March 02, Fri
Lahore Qalandars vs Islamabad United
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 03, Sat
Multan Sultans vs Quetta Gladiators
Sharjah
04:30 PM / 03:30 PM
March 03, Sat
Peshawar Zalmi vs Lahore Qalandars
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 04, Sun
Islamabad United vs Karachi Kings
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 06, Tue
Peshawar Zalmi vs Multan Sultans
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 07, Wed
Multan Sultans vs Quetta Gladiators
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 08, Thu
Islamabad United vs Lahore Qalandars
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
March 08, Thu
Karachi Kings vs Quetta Gladiators
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 09, Fri
Multan Sultans vs Lahore Qalandars
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
March 09, Fri
Peshawar Zalmi vs Islamabad United
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 10, Sat
Multan Sultans vs Karachi Kings
Dubai
04:30 PM / 03:30 PM
March 10, Sat
Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 11, Sun
Karachi Kings vs Lahore Qalandars
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 13, Tue
Multan Sultans vs Islamabad United
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 14, Wed
Quetta Gladiators vs Lahore Qalandars
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 15, Thu
Peshawar Zalmi vs Karachi Kings
Sharjah
04:30 PM / 03:30 PM
March 15, Thu
Quetta Gladiators vs Islamabad United
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 16, Fri
Peshawar Zalmi vs Lahore Qalandars
Sharjah
04:30 PM / 03:30 PM
March 16, Fri
Islamabad United vs Karachi Kings
Sharjah
09:00 PM / 08:00 PM
March 18, Sun
Qualifier – Team 1 vs Team 2
Dubai
09:00 PM / 08:00 PM
March 20, Tue
Eliminator 1 – Team 3 vs Team 4
Lahore
09:00 PM / 08:00 PM
March 21, Wed
Elimi 2 – Elimi 1 Winner vs Qualifier Loser
Lahore
09:00 PM / 08:00 PM
March 25, Sun
PSL Final
Karachi
09:00 PM / 08:00 PM

Wednesday, 14 February 2018

February 14, 2018

جذبات مجروح کرنے پر مسلم کمیونٹی نے اداکارہ پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی






جذبات مجروح کرنے پر مسلم کمیونٹی نے پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔انٹرنیٹ پر دو ہی دن میں دھوم مچانے والی لڑکی پریا پرکاش ابھی تک انٹر نیٹ پر چھائی ہوئیں ہیں۔اس سے قبل پریا پرکاش کو کوئی بھی نہیں جانتا تھا لیکن پریا پرکاش کی ایک ویڈیو نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔پریا پرکاش راتوں رات انٹر نیٹ سینسیشن بن گئیں اور ایک ہی روز میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو گیا۔پریا پرکاش کی ویڈیو انٹر نیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔اور وہ نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی لوگوں کا کرش بن گئیں۔
لیکن اب حید ر آباد سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمان لڑکوں نے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔اس ایف آئی آر میں نہ صرف پریا بلکہ اس گانے بنانے والے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ جس گانے میں پریا پرکاش نے اداکاری کی ہے اس گانوں کے بول مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ اور حضرت خدیجہ سے متعلق ہیں۔
February 14, 2018

اقوام متحدہ کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی کالعدم قرار



حکومتِ پاکستان نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو پاکستان میں بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ صدارتی آرڈیننس اتوار کو جاری کیا گیا۔




صدر مملکت کی طرف سے جاری ہونے والے اس آرڈیننس کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ سنہ 1997 کی گیارہ بی میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایسی تنظیمیں جنھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے وہ پاکستان میں بھی کالعدم قرار دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت جن تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں طالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک، فلاح انسانیت، الرشید ٹرسٹ، اختر ٹرسٹ، جماعت الدعوۃ، روشن منی ایکسچینج، حاجی خیر اللہ حاجی ستار منی ایکسچینج، حرکت جہاد الاسلامی، اُمہ تعمیرِ نو اور راحت لمیٹڈ شامل ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اُن میں کچھ کے نیٹ ورک پاکستان میں موجود ہیں۔
پاکستان میں حکومت کی جانب سے پہلے ہی حقانی نیٹ ورک اور تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپس کو کالعدم قرار دیا گیا ہے تاہم جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاونڈیشن اور معمار ٹرسٹ ابھی زیرِ نگرانی تنظیموں میں شامل تھیں۔

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے بارے میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے۔ جسے سنہ 2002 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
الرشید ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ نتظیمیں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں کام کرتی تھیں۔
فلاح انسانیت فاونڈیشن سنہ2012 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت کالعدم قراردی گئی ہے لیکن پاکستان میں اس تنظیم کے تحت سینکٹروں ایمبولینس ملک کی مختلف علاقوں میں چل رہی ہیں اور ابھی تک اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد فلاحی کاموں میں متحرک ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ صدر کی طرف سے ان تنظیموں کے بارے میں آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے لیکن اعلی حکام کی طرف سے ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے تحریری احکامات نہیں ملے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ملی مسلم لیگ کا جس نے حال ہی میں ہونے والے تین ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ہے، تعلق بھی لشکر طیبہ اور اس کی ذیلی تنظیموں سے ہے۔
اہلکار کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے ان کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
اہلکار کے مطابق اس آرڈیننس کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے ملی مسلم لیگ کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کا عمل مشکل ہو جائے گا۔
اس جماعت اور ان کالعدم تنظیموں سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے افراد نے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت کے امیدواروں کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار نے قومی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیداروں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ حمایت یافتہ امیدواروں نے اپنے پوسٹرز پر حافظ سعید کی تصاویر بھی چھپوائیں تھیں۔

اقوام متحدہ نے حافظ سعید کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے جس کے خلاف اُنھوں نے گذشتہ برس نومبر کو ایک درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق حافظ سعید کا نام کالعدم قرار دی جانے والی لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

حافظ سعید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اُن کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدارتی ارڈیننس قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس شروع ہونے سے ایک روز قبل جاری کیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس آرڈیننس کے جاری کرنے کا مقصد جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کے سیاسی ونگ ملی مسلم لیگ کو اس سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے
February 14, 2018

شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا۔۔۔“ پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے این اے 154 ضمنی الیکشن سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ


” شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا۔۔۔“ پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے این اے 154 ضمنی الیکشن سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ نتیجہ آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اودھم مچا دیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے لیکن تحریک انصاف کے ضرورت سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے دن کو ہی تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے ایسی ٹوئیٹ کردی کہ نتیجہ آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اودھم مچادیا۔عثمان ڈار نے لکھاکہ ”ن لیگی پولنگ سٹیشن پر اظہار افسوس پر آنے والوں کے لیے دریاں بچھا دی گئی ہیں۔ شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا اہتمام کیا جائے گااور ساتھ ہی این اے 154کا ٹیگ لگادیا“۔

ضمنی الیکشن کاابتدائی نتیجہ آنے کے بعد احسن وٹو نے لکھا کہ ’’۱۸۰ پولنگ سٹیشن کے بعد ن لیگ کی لیڈ چوبیس ھزار ھو گئی۔ اب تم سوگ کا اھتمامُ کرو۔ نکما جاھل انسان !‘‘۔معین خان نے لکھا کہ ’’ابو میں نے دھرنہ کہاں دینا ہے، علی ترین کا سوال‘‘وقاص عابد نے لکھا کہ ’’بیٹا منہ چھپا کر لندن واپس چلا جا، ابا جی کا جواب ‘‘انیہہ انعم چوہدری نے لکھا کہ ’’ھاھاھاھاھا ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا سمجھ تو گئے ہوں گے، اب اپنی چوڑیاں توڑدو اور خود سوگ میں بیٹھ جاؤ‘‘عزیز نے لکھا کہ ’’ویسے آپ فواد چودہری سے دو ہاتھ آگے ہو جناب، یقین کریں سو فیصد فواد چودہری کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہو!‘‘