Breaking

Saturday, 17 February 2018

دنیا کے امیر ترین شہروں میں نیو یارک کا پہلا نمبر




نیو یارک:  دنیا کے امیر شہروں کی فہرست میں اب ایشیائی شہروں کے نام بھی نمایاں ہورہے ہیں تاہم ان میں ایک بھی پاکستانی شہر شامل نہیں بلکہ جس شہر کی نصف آبادی سڑکوں کے کنارے رہتی اور پائپوں میں زندگی بسر کرتی تھی اب وہ شہر مالدار شمار ہورہا ہے۔
نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے میڑو ایریا  نامی پوش علاقے کے رہائشی افراد کی جائیداد اور دیگر اثاثوں کی مالیت 950ارب ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی دنیا کے امیر ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ ٹوکیو،  بیجنگ،  شنگھائی،  ہانگ کانگ اور  سنگاپور بھی دنیا کے 15امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ اس فہرست میں اول درجہ حاصل کرنے کا  تاج نیو یارک کے سر جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment