ماسکو :روسی دلدلی علاقے کے وسط میں، جو سینٹ پیٹرزبرگ سے زیادہ دور نہیں، چوکور لوہے کے دروازوں کی بنی عمارت ہے۔دروازے کی زنگ آلود سلاخوں کے پیچھے کئی ریڈیو ٹاور ہیں۔ یہ عمارت سرد جنگ کے زمانے سے ہی پراسراریت میں لپٹی ہوئی ہے۔
یہ عمارت MDZhB نامی ریڈیو اسٹیشن کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اس ریڈیو کے متعلق آج تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ اسے آپریٹ کرتا ہے۔یہ پچھلے35 سالوں سے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن چلتا رہتا ہے۔تاہم اس پر چلنے والی ٹیون کافی بھدی اور ایک سی ہے۔ ہر چند سیکنڈ بعد اس میں ایک دوسری آواز شامل ہوجاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment