Breaking

Wednesday, 14 February 2018

جذبات مجروح کرنے پر مسلم کمیونٹی نے اداکارہ پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی






جذبات مجروح کرنے پر مسلم کمیونٹی نے پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔انٹرنیٹ پر دو ہی دن میں دھوم مچانے والی لڑکی پریا پرکاش ابھی تک انٹر نیٹ پر چھائی ہوئیں ہیں۔اس سے قبل پریا پرکاش کو کوئی بھی نہیں جانتا تھا لیکن پریا پرکاش کی ایک ویڈیو نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔پریا پرکاش راتوں رات انٹر نیٹ سینسیشن بن گئیں اور ایک ہی روز میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو گیا۔پریا پرکاش کی ویڈیو انٹر نیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔اور وہ نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی لوگوں کا کرش بن گئیں۔
لیکن اب حید ر آباد سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمان لڑکوں نے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پریا پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔اس ایف آئی آر میں نہ صرف پریا بلکہ اس گانے بنانے والے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ جس گانے میں پریا پرکاش نے اداکاری کی ہے اس گانوں کے بول مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ اور حضرت خدیجہ سے متعلق ہیں۔

No comments:

Post a Comment