Breaking

Saturday, 17 February 2018

خواب حقیقت بن گیا ۔۔۔ رات کو سوتے میں نمبر دیکھا اور اُسی نمبر نے کروڑ پتی بنا دیا



ورجینیا (ویب ڈیسک) خواب میں دکھائی دینے والے نمبرز نے نوجوان کو کروڑپتی بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا ،جب خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا، ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکٹر ایملے پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے۔کمپیوٹر پروگرامر وکٹر کو خواب میں کچھ عجیب نمبرز دیکھے، وکٹر نے ان نمبرز کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا، وکٹر کے گمان میں نہیں تھا کہ اسکے ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آئے گا۔وکٹر نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چارکروڑ بنتی ہے۔ایملے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایسا خواب کبھی نہیں آیا اور سوچ رہا ہوں کہ انعامی رقم کیسے خرچ کروں۔

No comments:

Post a Comment