” شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا۔۔۔“ پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے این اے 154 ضمنی الیکشن سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ نتیجہ آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اودھم مچا دیا
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے لیکن تحریک انصاف کے ضرورت سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے دن کو ہی تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے ایسی ٹوئیٹ کردی کہ نتیجہ آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اودھم مچادیا۔عثمان ڈار نے لکھاکہ ”ن لیگی پولنگ سٹیشن پر اظہار افسوس پر آنے والوں کے لیے دریاں بچھا دی گئی ہیں۔ شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا اہتمام کیا جائے گااور ساتھ ہی این اے 154کا ٹیگ لگادیا“۔
ضمنی الیکشن کاابتدائی نتیجہ آنے کے بعد احسن وٹو نے لکھا کہ ’’۱۸۰ پولنگ سٹیشن کے بعد ن لیگ کی لیڈ چوبیس ھزار ھو گئی۔ اب تم سوگ کا اھتمامُ کرو۔ نکما جاھل انسان !‘‘۔معین خان نے لکھا کہ ’’ابو میں نے دھرنہ کہاں دینا ہے، علی ترین کا سوال‘‘وقاص عابد نے لکھا کہ ’’بیٹا منہ چھپا کر لندن واپس چلا جا، ابا جی کا جواب ‘‘انیہہ انعم چوہدری نے لکھا کہ ’’ھاھاھاھاھا ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا سمجھ تو گئے ہوں گے، اب اپنی چوڑیاں توڑدو اور خود سوگ میں بیٹھ جاؤ‘‘عزیز نے لکھا کہ ’’ویسے آپ فواد چودہری سے دو ہاتھ آگے ہو جناب، یقین کریں سو فیصد فواد چودہری کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہو!‘‘
No comments:
Post a Comment