دبئی : دبئی میں دنیا کی طویل ترین اربن زپ لائن کا افتتاح کر دیا گیا اور ایڈونچر کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ زپ لائن کا رخ کر رہے ہیں۔
ایکس لائن نامی زپ لائن تقریبا ایک کلومیٹر طویل اور 170 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ایڈونچر کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ زپلائن کا رخ کر رہے ہیں۔ دبئی مرینا میں واقع اس زپ لائن پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کسی پرندے کی طرح ہوا میں اڑا جاسکتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر کرسکتے ہیں۔
ایڈونچر کے دیوانے بڑی تعداد میں زپ لائن کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کررہے ہیں، جس کا ٹکٹ 650 درہم (تقریبا ساڑھے 18ہزار روپے) ہے۔
No comments:
Post a Comment