لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے این اے 154 لودھراں کی خالی نشست پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا، یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میںن لیگ کے سید اقبال شاہ فاتح رہے جبکہ علی ترین دوسرے نمبر پر رہے 2013 میں ان کی منگنی بسمہ احمد سے ہوچکی ہے
اور ایم بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے لودھراں کے عوام میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ اپنے والد کے ٹرسٹ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔علی خان ترین اپنے والد کے بزنس کو بھی کامیابی سے چلاتے ہیں اور مزید یہ کہ سماجی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔
علی ترین ترین ویلفئیز فاؤنڈیشن کے تحت 2010ء سے جنوبی پنجاب بالخصوص لودھراں میں سماجی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترین ویلفئیر فاؤنڈیشن نے علاقہ میں طلبا کے لیے 8 ہائیر اسکینڈری اسکولز، طالبات کے لیے 7 اسکولز، لودھراں کی طالبات کے لیے پہلا گرلز کالج اور لودھراں کی غریب عوام کے لیے دو اسپتال تعمیر کروائے جہاں غریب عوام کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment