Breaking

Thursday, 15 February 2018

جعلی موبائل اور فون چارجز کی شنانخت کے چھ آسان طریقے جانئے اور بڑی پریشانی سے بچئے





خریداری سے قبل عموماً لوگ اس بات کی جانب کم ہی توجہ دیتے کہ یہ چیز اصل ہے یا نقل.تاہم جب وہ چیز خرید لیتے ہیں تو انہیں اس کے جعلی ہونے کا علم ہوتا. یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بہت سے لوگ اس بات کا تعین ہی نہیں کرپاتے کہ موبائل یا چارجر اصلی ہے بھی یا نہیں.تاہم حال ہی میں کچھ ماہرین نے اصل فون اور چارجز کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم نشانیاں بتائی ہیں جوکہ درج ذیل ہیں.
1
. پیکنگ کو بغور دیکھیں عام طورجعلی سیلز کی پیکنگ کرنے والے اتنی توجہ سے کام نہیں کرتے ہیں . جس سے اس میں کچھ نہ کچھ گربڑ رہ ہی جاتی ہے .لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجودپیکنگ خصوصاً پلاسٹک کو دیکھیں کیوںکہ اس کی موٹائی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہو گی .ساتھ ہی ساتھ اس کی پرنٹنگ کوالٹی پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی ہوگی. 2
صارف کی راہنمائی کے لئے دئیے گئے یوزر مینول کی زبان یوزرمینول کسی بھی موبائل فون کا پاسپورٹ کہلاتا ہے . اس کی زبان پرخصوصی توجہ دینا چاہیے . اگر یہ اسی ملک کی زبان میں ہے جہاں سے یہ خریدا گیاہے تو یہ اصل ہی ہو گا. تاہم اگر یہ کسی دوسرے ملک زبان میں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ سیل یا جعلی ہے یا کسی دوسرے ملک سے اسمگل کیا گیا ہے
. 3 . چارجر یا موبائل کی کوالٹی کو پرکھیں کوئی بھی الیکٹرانک کی چیز خریدتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس کی کوالٹی کس قسم کی ہے . آیا یہ اچھی کوالٹی کا ہے بھی یا نہیں . اگر اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جعلی ہے . کیونکہ جعلی اشیاء بنانے والے کمپنیاں اچھا میٹرئیل استعمال نہیں کرسکتی ہیں.
4 .کمپنی کا لوگو( logo) کوئی بھی موبائل فون یا چارجر خریدنے سے قبل اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ اس پر موجود کمپنی کا لوگو بالکل ویسا ہی ہے جیسا انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا ہواہے. اگر یہ ہوبہو ویسا ہی ہے تو اس کا مطلب یہ چیز اصل ہے. 5 .موبائل چارجر کی ساخت خریدتے وقت یہ بات ضرور مدنظر رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف ہوتی ہے.
اصل چارجرکی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے. 6 .چارجر پن کی لمبائی اصل اور نقل چارجر پن کی لمبائی میں بھی فرق ہوتا ہے . اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جب کہ نقلی کی لمبائی کم ہوتی ہے.

No comments:

Post a Comment