Breaking

Sunday, 18 February 2018

چور کی پرس چھیننے کی کوشش، خاتون نے ناکام بنادی، چور کو پکڑ لیا لیکن پھر اسے اپنے ساتھ کہاں لے گئی؟ پولیس سٹیشن نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا کام کر دکھایا جو آج تک کسی نے کسی چور کے ساتھ نہ کیا ہوگا

کوئی جیب تراش یا چور پکڑا جائے تو لوگ پہلے اس کی درگت بناتے اور پھر پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں لیکن کینیڈا میں ایک لڑکی پرس چھیننے کی کوشش کرنے والے چور کو پکڑ کر اپنے ساتھ ایسی جگہ لے گئی کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔ سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہر ایڈمونٹن میں ٹیس ابوگوشے نامی لڑکی سڑک کنارے جا رہی تھی کہ چور اس کا پرس چھین کر بھاگ نکلا۔ ٹیس نے اس کا پیچھا کیا اور کچھ دور جا کر اسے دبوچ لیا۔ چور سے پرس واپس لینے کے بعد وہ اسے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے اپنے ساتھ ہوٹل لے گئی اور اسے کافی پلائی۔
ٹیس نے سی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’چور انتہائی پریشان اور مفلوک الحال لگ رہا تھا۔ اس کے چہرے کی شکنیں بتا رہی تھیں کہ وہ کسی بڑی پریشانی میں مبتلا ہے۔ کافی پر جب اس نے اپنی صورتحال بتائی تو میرا خدشہ درست ثابت ہوا۔ وہ انتہائی تنگدستی کے دن گزار رہا تھا۔ ‘‘ ٹیس کا کہنا تھا کہ ’’ایسے لوگوں کو ہم پیارومحبت سے راہ راست پر لا سکتے ہیں۔ پولیس کے حوالے کرکے انہیں جیل بھجوا دینا کسی بہتری کا موجب نہیں بن سکتا۔

No comments:

Post a Comment