Breaking

Wednesday, 14 February 2018

مسیحی خاتون جج کا انوکھا فیصلہ ، 3مسلمانوں کو قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا




طرابلس میں ایک مسیحی خاتون جج نے تین مسلمانوں کو قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دے دیا ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تینوں مسلمانوں نے حضرت مریم علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی تھی۔ الزام ثابت ہونے پر مسیحی خاتون جج جوسلین متی نے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کی بجائے قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیا۔یہ وہ آیات ہیں جن میں حضرت مریم اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہ السلام کی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ مسیحی خاتون جج کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کو کافی سراہا گیا۔
اس فیصلے سے متعلق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ٹویٹر پیغام اور سابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے فیس بُک پیغام جاری کیا جس میں اس فیصلے کو خوب سراہا گیا۔ یاد رہے کہ قرآن کریم میں سورہ آل عمران کی آیت 33 سے آیت 59 تک حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ان کی بزرگی بیان کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے مسیحی خاتون کے اس فیصلے کو سراہا اور کہاکہ ان آیات کو حفظ کرکے ممکن ہے کہ تینوں مسلمان آئندہ کبھی بھی حضرت مریم علیہ السلام کی شان میں گستاخی نہیں کریں گے۔

No comments:

Post a Comment